Skip to content
Home » Blog » یورپ میں مذہبی منافرت ، وادی گم ، انشے سیریل ، پندرھویں قسط Religious divide in Europe, Bygone Valley, Episode 15

یورپ میں مذہبی منافرت ، وادی گم ، انشے سیریل ، پندرھویں قسط Religious divide in Europe, Bygone Valley, Episode 15

Episode 15 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 1600 AD to 1642 AD when Europe saw religious tensions, East India company was founded, some of the first English settlers sailed to America on board the Mayflower and Taj Mahal was built by Shah Jahan. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by

Shariq Ali

یورپ میں مذہبی منافرت ، وادی گم ، انشے سیریل ، پندرھویں قسط
ہر رات کیمپ فائر کے گردساتھ بیٹھ کر آرکی کے سولربیٹری سیٹلائٹ ریڈیو پر دس منٹ کی عالمی خبریں  سننا ہم سب کا معمول تھا . آج خبروں کے اختتام پر ابو آدم بیساختہ بول اٹھا. نسبتاً نووارد زیادہ سے زیادہ تین ہزار سالہ پرانے منظم مذاھب کو بنیاد بنا کر بائیس ہزار سالہ مشترکہ انسانی تہذیبی ورثے کو نظر انداز کر دینا کس قدر تنگ نظری ہے  عقائد کے اختلاف کو نفرت یا تشدد کا جواز بنا لینا موجودہ صدی کا اندوہناک المیہ ہے . ڈیوڈ نے کہا . یورپ کو بھی سولہویں ص ع میں ایسی ہی مذہبی منافرت کا سامنا کرنا پڑا تھا . وسطی  یورپ کے کیتھولک بادشاہوں اور چھوٹی پروٹسٹنٹ ریاستوں کے درمیان مشورزمانہ تیس سالہ جنگ قتل و غارتگری کا سبب بنی تھی . اسی زمانے میں انگلستان میں ہونے والی خانہ جنگی میں بھی مذہبی عنصر نمایاں تھا . ایک طرف کیتھولک بادشاہ کے حمایتی کوالئیر تھے اور ان کے مقابل پروٹسٹنٹ پارلیمنٹیرین کے حامی راؤنڈ ہیڈ . ابتلا کی اسی صورت حل سے فرار ہو کر اس زمانے میں بہت سے پروٹسٹنٹ مذہبی آزادی کی تلاش میں یورپ سے جنوبی امریکا کی سمت ہجرت کر گئے تھے . سولہ سو بیس ص ع  میں مے فلاور  نامی جہاز انگلستان کے شہر پلیموتھ سے ایک سو بیس سواروں کو لے کرایک نئی اور انجانی دنیا کی طرف روانہ ہوا تھا . امریکی تاریخ میں مے فلاور کا یہ سفر ایک ولولہ انگیز اور رومان پرور علامتی کہانی کی حیثیت رکھتا ہے . کچھ با ہمّت لوگوں کا فکری آزادی کے لئے ایک اندیکھی دنیا کا سفر . پاس بیٹھا سونگ اس گفتگو میں شریک ہوے بنا نہ رہ سکا . کہنے لگا . سولہویں ص ع  ہی میں  جاپان خانہ جنگی کے بعد ٹو کو گا وا شوگن کی قیادت میں مغربی تسلط سے آزاد ہو گیا تھا . سولہ سو سے سولہ سو چودہ  ص  ع میں انگلستان ، فرانس اورنیدر لینڈ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی بنیاد رکھی تھی تاکے مشرق بعید اور ہندوستان پر تجارتی تسلط قائم کیا جا سکے . سولہ سو بتیس ص  ع  میں مغل بادشاہ شاه جہاں نے آگرہ میں اپنی محبوب ملکہ ممتاز محل کی یاد میں فن تعمیر کا شاہکار تاج محل تعمیر کیا تھا —- جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *