Skip to content
Home » Blog » خانہ جنگی، ڈارون اور لسٹر ، وادی گم ، انشے سیریل ، اکیسویں قسط Civil War, Darwin & Lister, Bygone Valley, Episode 21

خانہ جنگی، ڈارون اور لسٹر ، وادی گم ، انشے سیریل ، اکیسویں قسط Civil War, Darwin & Lister, Bygone Valley, Episode 21

Episode 21 of Bygone Valley, short story (Urdu/Hindi Inshay) pod cast serial, covers the period of human civilization from 1859 AD to 1874 AD when USA became disunited  for a while with civil war, many small states in Europe united to become present day Italy and Germany, Darwin published Origin of Species and Lister practiced aseptic surgery .  Bygone valley covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by

Shariq Ali

خانہ جنگی، ڈارون اور لسٹر ، وادی گم ، انشے سیریل ، اکیسویں قسط
ہم پانی کی سپلائی لینے بیس کیمپ سے کوئی ایک فرلانگ نیچے اس چھوٹی  سی ندی  تک پوھنچے تو قریبی سبزگھاس پر لیٹ کر پانی کے تلاطم سے لطف اندوز ہونے لگے . سطح سمندر سے میلوں اوپر اس ندی میں بھی سمندروں جیسی بے چینی پائی جاتی تھی.. میں نے ڈیوڈ سے کہا . یہ ندی مجھے ایک سمندری سفر کی یاد دلاتی ہے . یوں تو اٹھارہ سو اکیاون میں لندن کے شاندار فولاد اور شیشے سے بنے کرسٹل پیلس کی قابل دید نمائش اور فرانس میں گیس سے چلنے والا کومبسچن انجن کا فکٹریوں میں استعمال بھی قابل  ذکر  کارنامے ہیں لیکن  بیگل نامی سمندری جہاز میں سوار چارلس ڈارون ںے کتنے ہی بےچین اورمتلاطم مشاہدات کے بعد اٹھارہ سو انسٹھ میں ارتقا کے بارے میں اپنی کتاب اوریجن اوف سپیشیزلکھ کر دنیا میں بلا شبہ ایک تہلکہ مچا دیا تھا.  اگلے پندرہ سالوں میں دنیا نے کئی اہم تبدیلیاں دیکھیں . اٹلی اور جرمنی کے خود مختار چھوٹے چھوٹے علاقے متحد ہو کر موجودہ  اٹلی اور جرمنی کی صورت اختیار کر گئے . چانسلر بسمارک نے اٹھارہ سو اکہتر میں جرمنی کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا .    اٹھارہ سوباسٹھ  میں سائنسدان الیگزینڈر پارکس نے پہلی بار پلاسٹک کی ابتدائی شکل پارکسن بنائی تھی .  ڈیوڈ نے بات کو آگے بڑھایا . اور دوسری طرف متحدہ امریکا کچھ عرصے کے لئے غلامی کے مسلے کی  بنیاد پر خانہ جنگی کا شکار ہو کر  تقسیم ہو گیا تھا . اٹھارہ سو اکسٹھ میں شروع ہونے والی اس خونی جنگ میں انڈسٹریل شمالی ریاستیں غلامی کی مخالف تھیں جب کے جنوبی ریاستوں میں کھیتی باڑی کی دیکھ بھال کے لئے غلامی کا قائم رہنا ان کے مفاد میں تھا . اس جنگ میں جدید ہتھیار ، ریلوے اور ٹیلیگراف جیسی ایجادات کا استعمال ہوا اور بہت سا جانی نقصان ہوا. پھر اٹھارہ سو پینسٹھ میں شمالی ریاستوں نے کامیابی کا دعوا کرتے ہوےغلامی کو قانونی طور پر ختم کر دیا تھا . اٹھارہ سو پینسٹھ ہی وہ سال ہے جس میں محفوظ سرجری کے جد جوزف لیسٹر نے  جراثیم کش کاربولک  ایسڈ کا پہلی بار استعمال کر کے  بہت سے مریضوں کی جن بچائی تھی اور محفوظ سرجری کے دور کا آغاز ہوا تھا  . اٹھارہ سو چوہتر میں پیرس میں ایک  بہت بڑے  اوپیرا ہاؤس کی تعمیر ہوئی تھی جس میں دو ہزار آدمیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی —- جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *