Skip to content
Home » Blog » جاب انٹرویو ، فکر انگیز انشے job interview, THOUGHT-PROVOKING INSHAY

جاب انٹرویو ، فکر انگیز انشے job interview, THOUGHT-PROVOKING INSHAY

Getting a job is more than sheer luck.  Performing well at interview is absolutely vital. Here are few tipshttp://https://www.youtube.com/watch?v=nU0rwwblStk&feature=youtu.be

جاب انٹرویو ، فکر انگیز انشے ،  شارق علی
اگر آپ نوکری کے سلسلے میں کسی انٹرویو کی تیاری میں مصروف ہیں تو یہ چند باتیں آپ کے لیے مفید ہوں گی ۔ پہلی بات تو یہ کہ جس بھی کمپنی یا ادارے کے لیے آپ انٹرویو دینے والے ہیں ۔ اس کے بارے میں خوب معلومات اکٹھی کیجیے۔  اُس ادارے کے مقاصد کیا ہیں ؟ اُس کا انتظامی ڈھانچہ کیسا ہے ؟ اور وہ آج کل کن منصوبوں پر کام کر رہی ہے ؟ یہ تحقیق آپ کو انٹرویو کے دوران پینل کو یہ تاثر دینے میں کامیابی دے گی کہ آپ نہ صرف اس کمپنی کے اغراض و مقاصد سے واقف ہیں ۔ بلکہ ایک ٹیم ممبر کی حیثیت سے آپ کمپنی کے لیے بے حد کا رآمد ثابت ہوں گے ۔ یاد رکھیے کسی بھی انٹر ویو میں کچھ مخصوص سوالات ہوتے ہیں ۔ آپ کو ان سوالات کے حوالے سے منظم تیاری درکار ہو گی ۔ مثال کے طور پر ایک عمومی ابتدائی سوال ہے  آپ ہمیں اپنے بارے میں بتایئے ؟ یہ سوال ایک موقع فراہم کرتا ہے جس میں آپ اپنے اعتماد ، گفتگو کے فن، اپنی قابلیت اور صلاحیت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں. کچھ اور اہم سوالات مثلاً یہ کہ آپ اپنے آپ کو پانچ سال بعد کس مقام پر پاتے ہیں ؟ یا یہ کہ کیا آپ ایک بہتر ٹیم ممبر ہیں یا مشکل صورتِ حال میں آپ کا طرز عمل کیسا ہوتا ہے ؟ یہ ایسے کھلے ہوئے سوالات ہیں کہ آپ کا تیار کردہ جواب سلیکشن پینل کی نظروں میں آپ کی اہمیت میں اضافہ کر سکتا ہے . آپ کو  انٹرویو کے لیے مناسب لباس اور مہذب طرز عمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ انٹرویو کے مقام پر بروقت پہنچئے۔ آپ کے بدن کی بولی یعنی آپ کی جسمانی حرکات اور آپ کی گفتگو کا انداز اس بات کا مظہر ہونا چاہیے کہ آپ پُر اعتماد ہیں اور پُر سکون بھی اور آپ نے اس انٹرویو سے پہلے مکمل تیاری کر رکھی ہے ۔ انٹرویو کے آغاز میں ابتدائی تاثر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کمرے میں داخل ہوتے وقت نشست و برخاست کے دوران اور سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اگر آپ یہ ثابت کر سکیں کہ آپ قابل اعتماد ہیں، مثبت طرز فکر رکھتے ہیں.  جس موضوع پر گفتگو ہو اسی پر اپنی توجہ کو مرکوز رکھتے ہیں اور مختصر اور کار آمد گفتگو کرنے کے عادی ہیں تو خوشخبری کے لیے تیار رہیے۔
تیاری کے دوران بدن کی بولی میں اعتماد کا مظاہر ہ کرنا سیکھیے ۔ اگر آپ سے کہا جائے کہ آپ کوئی سوال کیجیے تو کوئی اہم اور ضروری بات پہلے سے ذہن میں تیار رکھیے لیکن غیر ضروری گفتگو سے پرہیز کیجیے۔ جس طرح ابتدا بہت اہم ہے با لکل اسی طرح انٹر ویو کا اختتام بھی انتہائی اہم ہے اپنے اعتماد ، خوش اخلاقی اور سنجیدگی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیجیے اور رابطہ کے طریقۂ  کارکو بہتر طور پر سمجھ لیجیے اور پُر اعتماد قدموں سے انٹرویو کے کمرے سے باہر چلے جائیے —– ویلوورسٹی، شارق علی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *