Skip to content
Home » Blog » انکا ، سورج اور شکسپیر ، وادی گم ، انشے سیریل ، چودھویں قسط Inca, Copernicus and Shakespeare, Bygone Valley, Episode 14

انکا ، سورج اور شکسپیر ، وادی گم ، انشے سیریل ، چودھویں قسط Inca, Copernicus and Shakespeare, Bygone Valley, Episode 14

Episode 14 of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization from 1512 AD to 1590 AD when Inca were massacred, Michael Angelo painted on the ceiling of Sistine chapel, Copernicus published his heliocentric theory and Akbar reformed his rule in India. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of  22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy!

Written and narrated by Shariq Ali

انکا ، سورج اور شکسپیر ، وادی گم ، انشے سیریل ، چودھویں قسط
کیمپ فائر کے لئے سوکھی لکڑیوں کی تلاش میں وجے اور میں قریبی جنگل میں دور جا پوہنچے تو وجے نے کہا . گوگل نے آج کل را ستوں کی نشاندہی کو حیرت انگیز طورپر آسان کر دیا ہے .  اس جانب پہلا قدم بیلجیم کے جرادس مرکٹر نے پندرہ سو انہتر ص ع میں اٹھایا تھا جب اس نے دنیا کی پہلی اٹلس مرتب کی . گوگل نے حال ہی میں اس کی سالگرہ منا کر اسے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے . اس دور میں روشن خیالی  پورے یورپ کے  طرز فکر و ادب پر اثر انداز ہونے لگی تھی  . پندرہ سو بارہ  ص  ع  میں مائیکل انجیلو نے روم  میں ویٹی کن کے سسٹن چیپل کی چھت پر اپنا شہرہ آفاق تخلیقی کام مکمل کیا تھا . اسی دور میں مارٹن لوتھر اور جان کلون کی قیادت میں کیتھولک چرچ میں موجود کرپشن پر تنقید ہونا شروع  ہوئی اور پندرہ سو سترہ ص ع میں پروٹسٹنٹ فرقے کی تشکیل نو کی  گئی. پروٹسٹنٹ جلد ہی شمالی یورپ میں طاقتور ہوتے چلے گئے لیکن جنوب ان کے اثر سے آزاد رہا . اسی طرح اسپین کی فوجوں نے امریکا میں تو فتوحات حاصل کیں لیکن وہ انگلستان پر قبضہ میں کامیاب نہ ہو سکے . میں نے ہاتھ میں تھامی سوکھی ہوئی شاخ کو تلوار کی طرح چلاتے ہوے کہا . سونے چاندی کے لالچ میں بے گناہ انسانی خون سے ھاتھ  رنگنے کی ایک تاریخی مثال اسپین کے فرنچسکو پیزارو کی قیادت میں پندرہ سو بتیس ص ع میں جنوبی امریکا کی انکا تہذیب پر کیا گیا وو حملہ ہے جس میں قتل و غارتگری کے بعد بڑی مقدار میں سونا اور چاندی اسپین منتقل کیا گیا . لیکن میری ذاتی رائے میں اس دور کا سب سے ولولہ انگیزواقع پندرہ سو ترتالیس ص ع میں پولینڈ کے نکولس کوپرنیکس کا پیش کردہ وہ انقلابی نظریہ ہے جس نے مضبوط استدلال کی مدد سے یہ وضاحت کی کے سورج زمین کے گرد نہیں بلکہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے . اس نظریے نے بہت سے الہامی مفروضوں کے بتوں کو ریزہ ریزہ کر دیا . پندرہ سو چھپن ص ع میں ہندوستان نے دور اکبری میں ایک منفرد اور انقلابی طرزحکومت دیکھا . دوسری جانب پندرہ سونوے ص ع میں ولیم شکسپیر نے تھیٹر سے متعلق ہو کر اپنے ابتدائی کھیل لکھے — جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *